20 مئی، 2015، 12:43 AM

چین

چین کے شہر لین زو میں ریت کےطوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

چین کے شہر لین زو میں ریت کےطوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم

مہر نیوز/20 مئی / 2015 ء : چین کے شہر لین زو میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  چین کے شہر لین زو میں ریت کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔حدِ نگاہ متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لین زو میں طوفان کےباعث فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں حدِنگاہ کم ہوگئی اور آسمان زرد رنگ کاہوگیا، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال بدھ تک جاری رہے گی ۔

News ID 1855419

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha